شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جمعرات 8 مئی 2025 12:58

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد قسم کے بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔ ادھر،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ان کی فوج نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا پتہ لگایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے مشرقی سمندر میں داغے گئے جسے جاپان کا سمندر بھی کہا جاتا ہے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ میزائلوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں پانی میں گرنے سے پہلے تقریباً 800 کلومیٹر تک اڑان بھری۔

متعلقہ عنوان :