امریکا کا یمنی حوثیوں کے مالیاتی نیٹ ورک بارے معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

جمعرات 8 مئی 2025 13:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)امریکی حکومت نے یمن کے حوثی گروپ کے مالی وسائل اور فنڈنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالرانعام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ اعلان "ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جو امریکی محکمہ خارجہ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اہم پروگرام ہے، اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو بے نقاب کرنا اور انہیں ختم کرنا ہے۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو حوثی ملیشیا کو مالی امداد پہنچانے والے عناصر، کمپنیوں یا نیٹ ورکس کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کریں گے انہیں یہ خطیر انعام دیا جائے گا۔