جاپان میں ماہی گیر کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک

جمعرات 8 مئی 2025 17:04

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) جاپان کی یاماگوچی پریفیکچر میں ماہی گیر کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق کوسٹ گارڈ اور مقامی پولیس نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کشتی پر مچھلی پکڑنے گئے تھے جو گزشتہ دوپہر کو ناگاٹو شہر میں ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساحلی محافظوں نے کشتہ واپس نہ آنے کی اطلاع کے بعد تلاش شروع کی اور اس دوران کشتی ناگاٹو میں کاواشیری کیپ سے تقریباً 2.5 کلومیٹر کے فاصلے پر الٹی ہوئی پائی گئی جبکہ قریب ہی2 افراد کی نعش پانی میں پائی گئی جہاں کشتی واقع تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی عمریں 76 سال ہیں۔

متعلقہ عنوان :