شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں ڈرون کو گرا دیا گیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 8 مئی 2025 17:40

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) شیخوپورہ کے نواحی قصبہ بھکھی کے علاقہ گاؤں باہومان کے نزدیک ایک  انڈین ڈرون گر کر تباہ ہونے کی ابتدائی اطلاع ملی ہےبتایا جا رہا ہے کہ ملبہ کھیتوں سے برآمد ہوا ہے  ۔

(جاری ہے)

پاک آرمی، پولیس،ریسکیو اور دیگر حساس ادارے موقع پر پہنچ گئے، عینی شاہدین کے مطابق ڈرون کھیت کے اندر دھنس گیا،ڈرون کو نکالنے کا عمل جاری ہے  ڈرون کی ساخت کا اندازہ نکال کر لگایا جائے گا، ڈرون کے پرزے کھیت میں بکھرے پڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :