سرگودھا پولیس کی گزشتہ چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 8 مئی 2025 21:50

سرگودھا -08 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ 4 ماہ میں چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 15 کروڑ 09 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد مالیت کامال مسروقہ برآمد کیا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹیگیشن جاوید اختر جتوئی نے برآمد ہونے والے مال مسروقہ کی اصل مالکان کو حوالگی کیلئے منعقدہ تقریب میں اصل مالکان کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال برآمدہ مال مسروقہ میں نقدی 01 کروڑ 15لاکھ اور 04 کاریں مالیتی 2 کروڑ،01 ڈمپر مالیتی92 لاکھ،01 آئل ٹینکر مالیت 01 کروڑ 12 لاکھ،02 پک اپ مالیتی 21 لاکھ،02 ٹریکٹر مالیتی 54 لاکھ، طلائی زیورات مالیت 01 کروڑ 13 لاکھ،206 موٹر سائیکل مالیتی 01 کروڑ 67 لاکھ اور 10 رکشہ مالیتی 17 لاکھ 15 ہزار برآمد،مویشی چوروں کے خلاف کاروائی میں 150جانور مالیتی 03 کروڑ 12لاکھ برآمد کیے گئے اور گھریلو و دیگر سامان مالیتی 04 کروڑ 61 لاکھ بھی برآمد کیے گئے جن کو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح نا جائز اسلحہ رکھنے پر 904 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، ناجائزاسلحہ میں 67 کلاشنکوف، 96 رائفل،180 بندوق 12بور، 622 پسٹل 30بور اور 35373 گولیاں و کارتوس برآمدکی گئی اور منشیات فروشی کی دفعات کے تحت 693 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے جس میں 8.7 کلو ہیروئن، 188 کلو چرس، 62 کلو گرام آئس،14676 لٹر شراب،2805 لٹر لہن اور 21 چالو بھٹیاں برآمد کی گئی۔ نہوں نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مویشی، موٹر سائیکلز اور نقدی برآمد ہونے پر شہریوں نے سرگودھا پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔