سری لنکن فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سوار تمام 12 افراد محفوظ رہے

جمعہ 9 مئی 2025 12:35

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سری لنکا کے شمالی وسطی صوبے میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مادورو اویا آبی ذخائر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 12 افراد محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے ترجمان ایرندا گیگنیج نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا ،حادثے کے وقت جہاز میں2 پائلٹس سمیت12 افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں تمام افراد محفوظ ہیں اور فی الحال 2 افراد علاقائی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :