رباط میں اماراتی عربی گھوڑوں کا تین روزہ عالمی کپ کل سے شروع ہوگا

جمعہ 9 مئی 2025 16:28

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)رباط میں اماراتی عربی گھوڑوں کا عالمی کپ ہفتہ سے شروع ہو گا ، 171 گھوڑے تین روزہ مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایمریٹس عربین ہارس گلوبل کپ کے دوسرے ایڈیشن کا تیسرا مرحلہ ہفتہ سے مراکش کے دارالحکومت رباط میں شروع ہو گا۔تین روزہ مقابلے انسٹیٹیوٹ نیشنل دو شووال پرنس ولی عہد مولائے الحسن میں منعقد ہوں گے، جہاں 52 سے زائد مالکان کے 171 عربی نسل کے گھوڑے شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :