امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات

بدھ 14 مئی 2025 16:55

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات کی جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 سال بعد کسی شامی رہنما سے ملاقات کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ ملاقات شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر اور شام کے عبوری صدر کی ملاقات سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیجی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خلیجی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل مختصر ملاقات کی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ شام پر عائد پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام نے احمد الشرع کی حمایت کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔