Live Updates

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیرمقدم کریں گے، محمد بن سلمان

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، سعودی ولی عہد کی گفتگو

بدھ 14 مئی 2025 17:00

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیرمقدم کریں گے، محمد ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ جی سی سی خطیمیں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کاخیرمقدم کریں گے، جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات