Live Updates

امریکی صدر کا سیز فائر بیان ، بھارتی لیڈروں اورصحافیوں کی مودی پرکڑی تنقید

امریکہ نے سیز فائر کا اعلان کیا اور بھارت کو خبر تک نہ ہوئی ، لیڈر شپ کی واضح ناکامی ہے ، پرکاش امبیڈکر افسوسناک ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی اب واشنگٹن سے چلائی جا رہی ہے، پون کھیڑا

بدھ 14 مئی 2025 22:38

امریکی صدر کا سیز فائر بیان ، بھارتی لیڈروں اورصحافیوں کی مودی پرکڑی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) امریکی صدر ٹرمپ کے سیز فائر بیان کو بھار تی عوام نے کھلے عام مسترد کر دیا۔جنگ بندی کے بعد بھارتی لیڈران سمیت صحافیوں نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوے مودی سرکار کو کڑی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ بھارتی سیاستدان پرکاش امبیڈکر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہا ہے کہ امریکہ نے سیزفائر کا اعلان کیا اور بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔

انہوں نے کہا ٹرمپ انتظامیہ نے خود ہی انڈیا پاکستان جنگ ختم کر دی اور مودی اور بھارتی دفتر خارجہ نے سیز فائر معاہدے پر مکمل چپ سادھ لی ہے ۔ یہ لیڈر شپ مکمل طور پر ناکا می ہے ۔ انہوں نے کہا ٹرمپ نے یکطرفہ فیصلہ کر کے بھارت کی قومی سلامتی کو مذاق بنا دیا۔کانگریس رہنما پون کھیڑا نے کہا یہ مودی سرکار کی ناکامی ہے کہ سیزفائر کی خبر ہمیں امریکی صدر سے سننی پڑی۔

(جاری ہے)

افسوسناک ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی اب واشنگٹن سے چلائی جا رہی ہے۔ مودی کو سیز فائر کا علم نہیں تھا تو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ بھارتی عوام کو حق ہے کہ وہ یہ جان سکے کہ یہ فیصلہ کہاں سے کیا گیا۔ صحافی، ارناب گوسوامی نے بھی مودی کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوے کہا کہ یہ ٹرمپ کا کام نہیں کہ وہ جنگ بندی جیسے حساس معاملے پر دعویٰ کرے جب ہم نے اس پر کوئی اتفاق ہی نہیں کیا،کچھ دن پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاک بھارت اس کا مسئلہ نہیں، اب اچانک جنگ بندی کا اعلان کیسے کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔ ہمارا میڈیا صرف مودی اور بھارتی افواج کی بات مانے گا، باہر والوں کی نہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پہلے خبر چلائی کہ جنگ بندی مودی کی اپیل پرہوئی اور اس کے بعد وہ خبر ہٹا دی جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکام اس خبر کو جھٹلا رہے ہیں۔ معرکہ مرصوص کے بعد سے مودی نے شرم کے خوف سے ٹرمپ سے سیز فائر کی اپیل کی اور پھر مکر گیا، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی اپیل پر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا جو بھارتی میڈیا نے بھی نشر کیا۔ مودی کی خاموشی ثابت کرتی ہے فیصلہ دہلی میں نہیں بلکہ واشنگٹن میں ہوا ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات