محکمہ ہائیرایجوکیشن نے ٹیچنگ، نان ٹیچنگ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں

جمعہ 9 مئی 2025 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) امن و امان کی صورتحال کے باعث محکمہ ہائیرایجوکیشن نیٹیچنگ ،نان ٹیچنگ سٹاف کی غیر معمولی چھٹیاں کینسل کر دیں۔

(جاری ہے)

فیصلہ حکومتی ہدایات پرکیاگیا،متعلقہ اساتذہ و ملازمین 1-1سال کی چھٹیوں پر تھے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے چھٹیوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔متعلقہ سٹاف کو محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے، بیماری، میٹرینیٹی اور تعلیمی حصول کے لئے لی گئی چھٹیاں معطل نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :