مظفر آباد ، ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 9 مئی 2025 16:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ندیم احمدجنجوعہ کی زیر صدرت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی خواجہ محمد صدیق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں شیما میر، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سید مبشر گیلانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی آٹھمقام صدیق بیگ، ایم ایس ڈی ڈاکٹر ضیاء الرحمن، تحصیل قاضی، ایم ایس ڈی وی ضیاء الدین و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے انسداد پولیو مہم کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سرحدی کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے 23 مئی 2025 کو جائزہ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر حالات کے مطابق حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سید مبشر گیلانی نے پولیو مہم کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع نیلم میں پانچ سال سے کم عمر کے 38ہزار693 بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو ویکسین اور وٹامن A کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کےلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :