بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے منسلک چار اساتذہ خیبر پختونخوا میں وائس چانسلر تعینات

جمعہ 9 مئی 2025 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس کی خاص بات چار وائس چانسلرز کا تعلق اسلام آباد کی بین الاقوامی یونیوسٹی سے ہونا ہے۔ اسلامی یونیورسٹی سے متعلقہ پروفیسرز میں پروفیسر آف شعبہ ماس کمیونیکیشن، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر ظفر اقبال، پروفیسر آف میکینکل انجینئرنگ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر سعید بادشاہ، پروفیسر آف سائیکالوجی سابق ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر طاہر خلیلی اور پروفیسر آف شریعہ اینڈ لاء ڈاکٹر فرخندہ ضیاء شامل ہیں۔

اس حوالے سے یونیورسٹی کے اساتذہ کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہاں جاری بیان میں یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے دی اکیڈیمیشینز پینل کے سینئر رہنما ڈاکٹر حافظ محمد نصیر احسن نے نومنتخب وائس چانسلرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تعیناتیاں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے لئے امتیاز ہے ،امید ہے کہ نومنتخب وائس چانسلر صاحبان کے پی کی جامعات کی ترقی کے لئے بہتر اقدامات اٹھائیں گے اوراساتذہ کی پروموشن سمیت دیگر اہم مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے دی اکیڈیمیشینز پینل کے سینئر رہنما ڈاکٹر حافظ محمد نصیر احسن نے نومنتخب وائس چانسلرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔