مظفرآباد ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،بھاری مقدار میں چرس ،شراب برآمد ،2ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

جمعہ 9 مئی 2025 17:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)چوکی پولیس برار کوٹ مظفرآباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد 2ملزمان گرفتار مقدمات درج تفتیش شروع کردی گئی مزید برآمدگی متوقع تفصیلات کے مطابق چوکی پولیس آفیسر برارکوٹ بابر یعقوب نے ہمراہ ڈی ایف سی سید شہزاد کاظمی ودیگر نفری ایس ایس پی مظفرآباد سید ریاض حیدر بخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی راجہ پرویز حمید کی زیر نگرانی چوکی آفیسر برارکوٹ بابر یعقوب نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ کے رہائشی افراد سے چار بوتل شراب الکوحل برامد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں مشہور منشیات فروش غفران ولد اسماعیل سکنا بالا پیر سے چرس گردہ 510 گرام برامد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے چوکی پولیس آفیسر برارکوٹ اور پوری پولیس ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔