زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کے شمسی توانائی پرمنتقلی کے منصوبہ کے تیسرے فیزپر کام جاری

جمعہ 9 مئی 2025 17:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے حکومت کی جانب سے شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے میں شامل ہونے والے زرعی صارفین کے برقی کنکشنز اور ٹرانسفارمرزاُتارنے کا عمل جاری ہے۔اس منصوبہ کیلئے زمینداروں کو سولرائزیشن کی مدمیں رقم بھی جاری کی جا چکی ہے جس کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کی تکمیل کے بعد کیسکوکی مختلف ٹیمیں اب تیسرے مرحلہ (یعنی فیزتھری) پر کام کررہی ہے تاکہ یہ زرعی کنکشنز دوبارہ کیسکونیٹ ورک سے منسلک نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

کیسکوٹیموں نے ابتک مجموعی طور پر 8287 زرعی کنکشنزمنقطع کردئیے۔اس کے علاوہ1262 ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرزجبکہ بجلی کے 780کھمبوں سمیت اُن سے منسلک دیگربرقی آلات بھی اُتاردئیے ہیں۔ واضح رہے کہ اس منصوبہ کے فیز تھری کے تحت کیسکو آپریشن سرکلز میں زرعی صارفین کے 9112 ٹیوب ویل کنکشنزنصب ہیں جس میں 7ہزار جسٹرڈ صارفین جبکہ2112غیر قانونی زرعی کنکشنزموجودہیں۔ لہٰذاکیسکونے مذکورہ تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ زرعی کنکشنزمنقطع کرنے میں کیسکوٹیموں سے تعاون کریں اور زرعی کنکشنز سے منسلک ٹرانسفارمرزاور دیگر برقی آلات واپس کردیں۔

متعلقہ عنوان :