ملتان ،گیس لیکیج ، آتشزدگی سے بچوں سمیت 4افراد زخمی

جمعہ 9 مئی 2025 21:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ملتان میں گھریلو سلنڈر میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے شالیمار کالونی میں گھریلو سلنڈر سے گیس لیکیج سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 9 سال کی شاہیز، 8 سال کاعامر، 40 سال کا احد اور 14 سال کی زنیرا شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :