sلاہور ہائیکورٹ نے قصور گرین بیلٹ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 9 مئی 2025 22:10

}لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں قصور کی گرین بیلٹ کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

وکیل پنجاب حکومت کا موقف تھا کہ قصور کی گرین بیلٹ سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے عدالت مہلت دے عدالت نے قصور گرین بیلٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف تھا کہ قصور فیروز پور روڑ کی گرین بیلٹ مناسب دیکھ بحال نہیں کی جارہی گرین بیلٹ سے گھاس اور درخت ختم ہورہے ہیں گرین بیلٹ صحت مند بناتا ہے اور ذہنی دباؤ کم کرتا ہے گرین بیلٹ آکسیجن فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت فیروز پور روڈ قصور کی گرین بیلٹ بحال کرنے کا حکم دے عدالت گرین بیلٹ کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کرے ۔