بلوچستان، لسبیلہ میں نامعلوم افراد کی حمام دکان پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

ہفتہ 10 مئی 2025 08:30

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل ہسپتال روڈ پر نامعلوم افراد کی حمام دکان پر فائرنگ سے تین افراد موقع پر جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)لسبیلہ عاطف امیر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حمام کے دکان پر فائرنگ کی ہے، جس نتیجے میں موقع پر تین افراد موقع جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد والوں میں دو افراد کا تعلق صوبے پنجاب اور ایک کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے، جو پندرہ سالوں بلوچستان ضلع لسبیلہ شہر اوتھل میں رہائش پذیر ہیں۔ایس ایس پی نے کہا واقعے والے پولیس تفیش کررہا ہے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔