Live Updates

بھارت اور پاکستان پ سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں ، چین

ہفتہ 10 مئی 2025 14:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) چین نےبھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں اور پرامن طریقہ سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کو دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد کہا کہ ’’چین بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کشیدگی پر گہری تشویش ہے‘‘۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، پرسکون رہیں اور تحمل سے کام لیں، پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارت اور پاکستان دونوں کے بنیادی مفاد اور ایک مستحکم اور پرامن خطہ کے لیے اہم ہوگا، بین الاقوامی برادری کو بھی یہی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اس مقصد کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات