سعودی عرب کی دوحہ انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں شرکت

دوحہ میں ہونے والی نمائش، پبلشنگ مارکیٹ کو تعاون فراہم کرنے کا ایک موقع ہے،حکام

اتوار 11 مئی 2025 11:35

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سعودی عرب کی طرف سے لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن، دوحہ میں 8 سے 17 مئی تک ہونے والے 34 ویں انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں شریک ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دوحہ میں 8 سے 17 مئی تک ہونے والے 34 ویں انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں سعودی وفد کی قیادت کمیشن کر رہا ہے جس میں معروف ادبی اور ثقافتی شخصیات و ادارے شامل ہیں جن میں کنگ عبدالعزیر فانڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز،کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری، پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی، وزارت اسلامی امور، کنگ فہد نیشنل لائبریری، نشر پبلشنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کو اور دا پبلشنگ ایسوسی ایشن کی نمائندگی ہے۔

دوحہ ایگزیبشن اینڈ کنوینشن سینٹر میں ہونے والے اس ایونٹ میں واقع سعودی پویلین میں تنوع سے بھرپور ثقافتی اور ادبی مواد موجود ہے جو مملکت کے دلکش و تاباں وسیع منظر نامے کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر عبدالطیف الواصل نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مملکت کی دوحہ بک فیئر میں شرکت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی روابط کی آئینہ دار ہے۔

انھوں نے کہا کہ کمیشن دوحہ میں ہونے والی نمائش میں شرک سے یہ چاہتا ہے کہ دنوں ملکوں میں ادب، اشاعت اور ترجمے کے میدان میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں دانش کی اہمیت میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور ثقافتی تحریک میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہ کہ دوحہ میں ہونے والی نمائش، پبلشنگ مارکیٹ کو تعاون فراہم کرنے کا ایک موقع ہے جس سے سعودی ناشروں کو دنیا بھر کے ناشروں کے ساتھ رابطے کا بھی موقع ملے گا۔