سعودی ولی عہد اور شاہ بحرین کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اتوار 11 مئی 2025 11:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ٹیلی فون پر دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہے۔