سرگودھا ،ٹریفک حادثات میں دو افراد جاںبحق اور داماد کی فائرنگ سے ساس شدید زخمی ہو گئی

اتوار 11 مئی 2025 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)ٹریفک حادثات میں دو افراد جاںبحق اور داماد کی فائرنگ سے ساس شدید زخمی ہو گئی جس کی 17 سالہ بیٹی اپنی منکوحہ بیوی کولیکر فرار ہو گیاجن کو ہسپتال منتقل کر متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ پر ھڈالی کیقریب لوڈررکشہ اور ہائی ایس کے تصادم سے واں بھچراں کا لوڈر سوار نوجوان محمد سردار جان بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا اور سرگودھا فیصل آباد روڈ پر احمد نگر کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا جانے میں نوجوان سید محمد شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔

جبکہ قصبہ بھیرہ کے اعوان ٹان میں منکوحہ کی رخصتی کے تنازعہ میں وادھن کے نوجوان داماد اختر نے فائرنگ کر کے اپنی ساس عابدہ بی بی کو زخمی کر دیا اور اس کی 17 سالہ بیٹی اپنی منکوحہ بیوی سویرا بی بی کو لیکر فرار ہو گیا۔جو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔