لیسکو کا کروڑوں کی لاگت سے نئی بکٹ کرینز خریدنے کا فیصلہ

مجموعی طور پر 35 گاڑیاں خریدنے کیلئے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ورکنگ شروع کر دی

اتوار 11 مئی 2025 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی بکٹ کرینز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 35 گاڑیاں خریدنے کیلئے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے کام شروع کیا ہے،بکٹ کرینز لائن سٹاف کی سہولت کے لئے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔مون سون سیزن کے دوران برقی لائنوں پر کام کرنے کیلئے کرینز کی خریداری ہو گی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق بکٹ کرینز کے ذریعے سٹاف کو کام کرنے میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :