غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد جاں بحق

شہر کے مشرق میں پانچ مکانات بھی دھماکے سے تباہ کردیئے گئے،طبی حکام

اتوار 11 مئی 2025 15:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)غزہ کے شہری دفاع نے اتوار کے روز جنوبی شہر خان یونس میں بے گھر لوگوں کے خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار کمسن بچوں سمیت آٹھ افراد کی اموات کی اطلاع دی۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے فرانسیسی ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات بھر درجنوں بے گھر افراد کے رہائش والے تین خیموں کو نشانہ بنایا جس میں دو سے پانچ سال کی عمر کے چار کمسن بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ افراد شہیدہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔بسال نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے علاقے کے شمال میں غزہ شہر کے مشرق میں پانچ مکانات کو بھی دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا اور خان یونس کے مشرق میں عباسہ کے علاقے میں توپ خانے سے فائرنگ کی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :