سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

اتوار 11 مئی 2025 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زیر زمین گہرائی 200 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو ادارے الرٹ ہو گئے جبکہ مقامی انتظامیہ نے صورت حال پر نظر رکھنی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :