جنوبی کوریا، صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کردی

پیر 12 مئی 2025 11:24

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) جنوبی کوریا میں 3 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں نے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔ اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے ووٹرز ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے 3 جون کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، اس سلسلے میں رجسٹرڈ 6 صدارتی امیدوار ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم چلائیں گے۔

(جاری ہے)

پولز کے مطابق حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار لی جے میونگ باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ اس موقع پر لی جے میونگ نے اپنے حامیوں سے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں اپنے وعدوں کی تکمیل کا عہد کیا۔ ملک کی قدامت پسند جماعت پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) نے سابق وزیر محنت کم مون سو کو باضابطہ بطور صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے ۔ انہوں نے دارالحکومت سیئول کے ایک مقامی بازار سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔