مصر کے ممتاز جج اور فوج داری عدالت کے چیف جسٹس شعبان الشامی انتقال کر گئے

پیر 12 مئی 2025 14:47

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)مصر کے ممتاز جج اور فوج داری عدالت کے چیف جسٹس شعبان الشامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ مصر کی عدالتی تاریخ کی ان شخصیات میں سے تھے جنہوں نے حالیہ عشروں میں سب سے حساس اور اہم مقدمات کی سربراہی کی۔جسٹس شعبان الشامی کو سب سے زیادہ شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے سابق صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنانے والا پہلا عدالتی فیصلہ صادر کیا۔

(جاری ہے)

یہ مصر کی تاریخ میں کسی سابق صدر کو سنائی گئی پہلی سزائے موت تھی۔اس کے علاوہ وہ سابق صدر محمد حسنی مبارک کے خلاف بدعنوانی کے مشہور مقدمے "کسب غیر مشروع کی سماعت کے بھی نگران رہے۔شعبان الشامی نے 1975میں جامعہ عین شمس سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور اگلے ہی سال 1976 میں معاون پراسیکیوٹر مقرر ہوئے۔وہ 1981 میں چیف پراسیکیوٹر کے منصب پر ترقی پانے کے بعد 2002 سے محکم فوج داری عدالت میں اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔