انڈونیشیا میں جہاز ڈوبنے سی7 سیاح ہلاک، 34 زخمی

پیر 12 مئی 2025 14:47

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)انڈونیشیا کے میں جہاز ڈوبنے سی7مقامی سیاح ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ بنکولو کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ مسلیکون سوڈک نے بتایا کہ لکڑی کا ایک جہاز ٹکوس جزیرے سے بنکولو شہر آتے ہوئے تیز ہواں اور لہروں کے باعث ایک چٹان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7مقامی سیاح ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیوں نے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کرادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :