مظفرآباد،کس پر اعتماد کریں،خود کو باعزت کہنے والے بھی لکڑی سمگلنگ میں ملوث نکلے

سید عبدالخالق شاہ المعروف حیدر ی شاہ پی ٹی آئی ضلع نیلم ٹریڈ ونگ کا صدر اور مقامی زکوة کمیٹی کا چیئرمین رنگے ہاتھوں دھرلیا گیا

پیر 12 مئی 2025 15:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)کس پر اعتماد کریں،خود کو باعزت کہنے والے بھی لکڑی سمگلنگ میں ملوث نکلے،سید عبدالخالق شاہ المعروف حیدر ی شاہ جو کہ محکمہ جنگلات کا رجسٹرڈ ٹھیکیدار ،پی ٹی آئی ضلع نیلم ٹریڈ ونگ کا صدر اور مقامی زکوة کمیٹی کا چیئرمین ہے،لکڑی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا گیا۔شرافت اور عزت کا نقاب اتر گیا،اصل چہرہ عوام کے سامنے ،مذکورہ شخص نے قیمتی لکڑی کے چھوٹے چھوٹے سلیپر بناکر اپنی گاڑی میں نہایت مہارت کے ساتھ رکھے ہوئے تھے کہ چہلہ چیک پوسٹ پر محکمہ جنگلات کے عملہ کے ہاتھ چڑھ گیا،گاڑی لکڑی سمیت ضبط کر کے یوٹی ڈویژن پہنچادی گئی۔

مہتمم جنگلات مظفرآباد سید مظہر نقوی کو مخبر نے اطلاع دے رکھی تھی کہ نیلم سے خود ساختہ باعزت شخصیت لکڑی سمگلنگ کررہی ہے اس پر سید مظہر نقوی نے عملہ کو سخت ہدایت دی ،عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے لکڑی ضبط کرلی۔

(جاری ہے)

حیرانی اس بات پر ہے کہ نیلم سے مظفرآباد تک مذکورہ گاڑی نے متعدد چیک پوسٹیں عبور کی ہیں لیکن یہ ناکے توڑ کر فرار ہوتا رہا اور بالاآخردھرلیا گیا۔عوام کی جانب سے مہتمم جنگلات سید مظہر نقوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔سیکرٹری جنگلات سردار عنصر یعقوب خان نے موقع کا دورہ کر کے لکڑی کا معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سید مظہر نقوی اور جنگلات کے عملہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :