
محکمہ صحت پنجاب نے 450 ڈاکٹروں کو عارضی تقرر کے لیٹرز جاری کر دیے
ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال کے بعد اب تک ساڑھے 4 ہزار ڈاکٹروں کو رجسٹر کیا ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
پیر 12 مئی 2025
15:18

(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم کے مطابق سینئر رجسٹرارز/کنسلٹنٹس کو 10 ہزار روپے جبکہ میڈیکل افسر/خواتین میڈیکل افسر کو ڈیوٹی کے مقرر کردہ اوقات کار آٹھ گھنٹے پورے کرنے پر 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور نے پنجاب کے سرکاری و تدریسی ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کی ہڑتال کی کال کے بعد اب تک ساڑھے 4 ہزار ڈاکٹروں کو رجسٹر کیا ہے جن میں کنسلٹنٹس، میڈیکل افسران/خواتین میڈیکل افسران شامل ہیں.
باخبر ایک عہدیدار نے بتایا امریکا، برطانیہ اور خلیج سمیت پوری دنیا میں ڈاکٹرز کی عارضی تقرری کی جاتی ہے جس کے تحت ضرورت پڑنے پر ہسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جاتا ہے تاہم یہ تقرری عارضی ہوتی ہے اور ان ڈاکٹرز کو مستقل ملازمت نہیں دی جاتی محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم میں محض ایک ہفتے کے عرصے میں ہی رجسٹریشن مکمل ہوگئی. تاہم عہدیدار نے اسکیم پر اتنا زیادہ اور غیر متوقع ردعمل کو انتہائی پریشان کن رجحان قرار دیا اور کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں قابل اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہے محکمہ پنجاب صحت کی جانب سے یہ عمل اس وقت کیا گیا جب وائی ڈی اے پنجاب نے سہولیات کی آﺅٹ سورسنگ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاکہ ہسپتالوں کے آﺅٹ پیشنٹ (او پی ڈیز) اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹس میں مریضوں کی بلاتعطل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاسکے. محکمہ صحت پنجاب کے خط کے مطابق مجاز اتھارٹی نے دی گئی شرائط کے تحت عارضی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی بھرتی کی اجازت دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور یو ایچ ایس لاہور کو قوانین کے مطابق سینئر رجسٹرار، کنسلٹنٹس اور میڈیکل افسران کی پوسٹوں کے لیے عارضی ڈاکٹروں کی اہلیت کا تعین کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے اسکیم کے تحت یو ایچ ایس لاہور عارضی ڈاکٹروں کو مراکزصحت یا ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اختیار میں رکھے گی جبکہ رجسٹریشن کے لیے درخواست دیتے وقت امیدواروں کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ضلع کا انتخاب خود کرسکیں جہاں پر وہ تعینات ہونا چاہتے ہیں. منتخب ڈاکٹرز کو ایک ماہ کے لیے بھرتی کیا جائے گا جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جاسکتی ہے اس دوران انہیں تفویض کردہ شفٹ کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے ہوں گے اور وہ اپنی حاضری کسی بھی ڈیجیٹل ایپ یا ڈیوائس کے ذریعے لگا سکتے ہیں پنجاب بھر میں عارضی بنیادوں پر قابل نرسنگ اسٹاف کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے اور صرف دو دن میں ہی 150 نرسوں نے اسکیم کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے.مزید اہم خبریں
-
دیر، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جے یو آئی کے ضلعی امیرجاں بحق،اہلیہ شدید زخمی
-
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.