غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک امدادی تنظیموں اورہنگامی طبی ٹیموں کے 1,400 ارکان مارے جا چکے ہیں، فلسطینی ہلال احمر

پیر 12 مئی 2025 16:36

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی (PRCS) نے کہا ہے کہ کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک مختلف امدادی تنظیموں اورہنگامی طبی ٹیموں کے 1,400 سےزیادہ ارکان مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

الجزیرہ نے پی آر سی ایس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں اب تک ہلاک ہونے والے امدادی کارکنوں اور ہنگامی طبی ٹیم کے ارکان کی تعداد 1,400 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس سال کے آغاز سے طبی عملے کے 8 ارکان جو فلسطینی ہلال احمر کے ایمبولینس عملے کا حصہ تھے، اسرائیلی گولہ باری کا نشانہ بنے اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک تنظیم کے کل 48 ملازمین مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :