پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،سات ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

پیر 12 مئی 2025 18:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سات ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سات ملزمان سے 2 کلو 400 گرام ہیروئن اور 5 کلو کے قریب چرس برآمد کی گئی۔ منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں تھانہ واہ کینٹ، نصیرآباد، صدر ، واہ، جاتلی، دھمیال اور کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔