ئ*چین اور امریکا کا ایک دوسرے پر عائد ٹیرف کا کچھ حصہ 90 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان

چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کیلئے میکانزم قائم کریں گے‘مشترکہ بیان

پیر 12 مئی 2025 20:40

بیجنگ، واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)چین اور امریکا نے مشترکہ بیان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن ایک دوسرے پر عائد ٹیرف کا کچھ حصہ 90 دن کیلئے معطل کر رہے ہیں۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کیلئے میکانزم قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوا تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تجارتی معاہدے کی تفصیلات صبح جاری کی جائیں گی۔