وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے شہید لیویز اہلکار حق نواز کے والد لعل محمد اور دیگر لواحقین کی چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات

منگل 13 مئی 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے شہید لیویز اہلکار حق نواز کے والد لعل محمد اور دیگر لواحقین نے پیر کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر شہید اہلکار کے والد کو معاوضے کا چیک اور شہید کے بیٹے عبدالسلام کی تقرری کے احکامات حوالے کیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شہید لیویز اہلکار حق نواز کو 2 مئی 2025 کو تحصیل منگچر کے علاقے کوٹ لانگو کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اور حکومت شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔