نرسنگ کالج جام غلام قادر اسپتال حب میں سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد حیات رونجھو اور نجی صنعتی ادارےکے تعاون سے پروگرام کا انعقاد

منگل 13 مئی 2025 00:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) انٹرنیشنل نرسنگ ڈے پر صحت کے شعبے میں کام کرنے والی نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے نرسنگ کالج جام غلام قادر اسپتال حب میں سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد حیات رونجھو اور نجی صنعتی ادار ےکے تعاون سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو تھے پروگرام میں ڈی ایچ او لسبیلہ پرنسپل نرسنگ کالج نصرت ڈاکٹرز نرسوں اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو نے نرسوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کے شعبے کو صحت میں اہم مقام حاصل ہے ہوری دنیا میں نرسیں مختلف اسپتالوں میں دن رات مریضوں کی تیمارداری کے لئیے اپنی خدمات سرانجام انجام دیتی ہیں مقررین نے نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :