ٹرمپ نے ادویات کی قیمت میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے

منگل 13 مئی 2025 12:29

ٹرمپ نے ادویات کی قیمت میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادویات کی قیمت میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ عرب ٹی وی کے مطابق امریکا میں ادویہ ساز کمپنیوں کو حکم نامے پر عمل کیلئے 30 دن دیے گئے ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیوں نے چھ ماہ میں قابل ذکر نتائج نہ دیے تو مزید اقدامات متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے کا ادویات کی قیمتیں دیگر ممالک کے برابر نہ ہوئیں تو کمپنیوں پر ٹیرف لگائیں گے، امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں 59 سے 90 فیصد تک کمی کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سب کو برابر ہونا چاہیے سب کو ایک جیسی قیمت ادا کرنی چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کی نسبت امریکا میں ادویات کی قیمتیں تین گنا زیادہ ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :