سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار 60 برس کی عمر میں چل بسے

سابو، جن کا اصل نام ٹیرنس برًنک تھا، ہارڈکور ریسلنگ کے ایک بہترین ریسلر کے طور پر جانے جاتے تھے

منگل 13 مئی 2025 14:02

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار 60 برس کی عمر میں چل بسے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)امریکاسے تعلق رکھنے والے سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر 'سابو'60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں ریسلنگ سے ریٹائر ہونے والے معروف ریسلر سابو کا انتقال 11 مئی 2025 کو ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک ان کی موت کی وجوہات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سابو، جن کا اصل نام ٹیرنس برًنک تھا، ہارڈکور ریسلنگ کے ایک بہترین ریسلر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ اپنے خطرناک اور بیخوف انداز کے لیے مشہور تھے۔سابو نے اپنے کیریئر میں کئی مشہور ریسلنگ تنظیموں میں شرکت کی، جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای (1993)، یونائیٹڈ اسٹیٹس ریسلنگ ایسوسی ایشن، نیو جاپان پرو ریسلنگ، ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری ریسلنگ مقابلہ 18 اپریل 2025 کو کیا، جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر ریسلنگ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ان کے جانے سے ریسلنگ کی دنیا ایک عظیم ریسلر سے محروم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :