Live Updates

کاروباری برادری کی آئندہ مالی سال کے بجٹ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، خادم حسین

ایف بی آر کو لا محدود اختیارات دینے سے مسائل بڑھ رہے ہیں ،رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

منگل 13 مئی 2025 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)فائونڈر زگروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی آئندہ مالی سال کے بجٹ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں،ایف بی آر کو لا محدود اختیارات دینے سے مسائل بڑھ رہے ہیں جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کن ذرائع سے ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی مرتب کر رہی ہے اس حوالے سے معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوں کو پیشگی آگاہ کیا جائے تاکہ اس پرتجاویز سامنے آ سکیں ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ بجٹ میں پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی پالیسی کو ترک کیا جائے اور جو شعبے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ایف بی آر کو ان کے لئے متحرک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پرآگے کی طرف بڑھ رہا ہے لہٰذا ایسا کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے تعطل آنے کے خدشات ہوں ۔ خادم حسین نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کو دئیے گئے لا محدود اختیارات پر نظر ثانی کرے ، ایف بی آر کی مانیٹرنگ کی جائے کیونکہ اس کے بلا جواز نوٹسز اور اقدامات سے ٹیکس دہندگان متنفر ہو رہے ہیں جس سے ٹیکس محصولات کا پوراہونا سوالیہ نشان بنا رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات