ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی زیرصدارت محکمہ صحت کا خصوصی اجلاس،پولیو ٹیموں کی ٹریننگ اور تیاریوں کا جائزہ

منگل 13 مئی 2025 14:29

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت محکمہ صحت کا خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بنیادی و دیہی مراکز صحت، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی ریویمپنگ، ادویات کی دستیابی، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، وارڈص اور ہسپتالوں کی مجموعی صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی ڈیوٹی اوقات میں ڈیوٹی پر موجودگی، کلینک آن وہیلز، مریم نواز ہیلتھ کلینکس، رواں ماہ کیلئے قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر معیذ منصور، ڈسٹرکٹ افسران، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران اور ایس ایم اوز نے ریویمپنگ، ہیلتھ سروسز کی فراہمی اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے سرکاری ہسپتال اور مراکز صحت نجی ہسپتالوں سے وسیع، زیادہ وسائل کے حامل ہیں اور ہمارے ڈاکٹرز زیادہ کوالیفائیڈ ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا، شہریوں کو مفت ادویات و درک علاج معالجہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تمام ڈاکٹرز، ذمہ داران ذاتی دلچسپی لیں اور شہریوں کو درکار صحت کی سروسز فراہم کریں۔ ہماری توجہ دینے سے واضح بہتری اور فرق آ سکتا ہے جس سے شہری مستفید ہوں گے اور اس سے اللہ تعالٰی بھی ہم سے راضی ہو گا۔ صحت کا شعبہ انسانی جانوں سے جڑا ہے اور ڈاکٹرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیلئے جانفشانی سے کام کریں۔