بٹگرام ، سکول وین پر نامعلوم مُسلح شخص کی فائرنگ سے ڈرائیور اور 6 بچے زخمی

منگل 13 مئی 2025 14:44

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) بٹگرام کے علاقے پیر ہاڑی کوزہ بانڈہ سے بٹگرام آنے والی سکول وین پر نامعلوم مُسلح شخص کی فائرنگ سے ڈرائیور اور 6 بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے پیر ہاڑی سے سکول بچوں کی وین بٹگرام کی طرف آرہی تھی کہ نامعلوم مُسلح شخص نے وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چھ بچے زخمی ہو گئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے ۔

فائرنگ سے ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا ۔جنھیں فوری طبی امداد کیلئے بٹگرام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او ایاز خان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈرائیور کی درینہ دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ اور پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دو شدید زخمی بچوں کو بٹگرام ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے ۔\378