پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

منگل 13 مئی 2025 14:53

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعظم خان سواتی کی جناح ہاوس سمیت جلاو گھیرا وکے الزام میں درج چار مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

سماعت منگل کو ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔ عدالت نے توسیع 16 جون تک بڑھا دی ۔