پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے اشتراک سےسیمینار

منگل 13 مئی 2025 14:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے اشتراک سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔سیمینارمیں ٹریننگ سکول انچارچ فوڈ اتھارٹی، یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبانے شرکت۔سیمینارمیں فوڈ اتھارٹی نے ای لرننگ کا نیا اور منفرد کورس متعارف کروایاجس سے گھر بیٹھے طلبہ اور گھریلو خواتین اس مفت کورس سے تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف سرگودھا میں تربیتی سیمینار کا مقصد طلبا کو محفوظ خوراک کے حوالے سے تربیت دینا ہے۔ طلباءکو بہتر خوراک، کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ مفت آن لائن کورس کرنے کے بعد فوڈ اتھارٹی کی طرف سرٹیفکیٹ بھی دیا جائےگا۔ سیمینار میں کھانے کو محفوظ کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی اور فاسٹ فوڈ، جنک فوڈ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :