شام پرعائد پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں، امریکا

منگل 13 مئی 2025 14:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ نئی شروعات کے لیے ہم شام کو پابندیوں سے نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ شام نے امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔