متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی 6 جون کو ہونے کا امکان

منگل 13 مئی 2025 15:10

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران اعلی اور عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجرون نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی تعطیلات 4 روزہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ 6 جون کو عید الاضحی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 27 مئی کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق 7 بج کر 2 منٹ پر ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش ہوگی جو غروب آفتاب کے 38 منٹ بعد تک افق پر رہے گا۔ فلکیاتی حساب سے یکم ذوالحجہ بدھ 28 مئی کو ہو گی اس طرح 6 جون کو ذوالحجہ کی 10 تاریخ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :