چینی وزیر خا رجہ کی چین-سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

منگل 13 مئی 2025 15:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین -لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی کے فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کیوبا کے وزیر خارجہ روڈریگیز سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ چینی حکومت کیوبا کی حکومت کی قومی خود مختاری اور وقار کی حفاظت کے لیے عادلانہ جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی، اور چین-کیوبا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوین گیل پنٹوسے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین علاقائی ممالک کے اتحاد اور خود انحصاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور وینزویلا سمیت لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ مل کر غنڈہ گردی کی مخالفت اور بین الاقوامی انصاف کی حفاظت کرنے کے لیے تیار ہے۔اسی روز، وانگ ای نے پیرو، یوراگوئے، گیانا، نکاراگوا، کولمبیا اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں.

متعلقہ عنوان :