جیکب آباد پولیس کامسافر وین سے 21 کلو چرس برآمد ‘دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتارکرنے کا دعوی

منگل 13 مئی 2025 23:10

جیکب آباد پولیس کامسافر وین سے 21 کلو چرس برآمد ‘دو خواتین سمیت 4 افراد ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء)جیکب آباد پولیس کامسافر وین سے 21 کلو چرس برآمد کرکے دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتارکرنے کا دعوی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے چیکنگ کے دوران مسافر وین سے 21 کلو چرس برآمد کرکے دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق صدر تھانہ کی پولیس نے سندھ بلوچستان کی سرحد عمرانی موڑ پر چیکنگ کے دوران ایک مسافر وین سے 21 کلو چرس برآمد کرکے دو خواتین سمیت 4 افراد غلام فاروق بروہی، حسنین مغل، مسمات افسانہ، مسمات عنایت کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔