Live Updates

بلوچستان کے تاجروں وصنعت کاروں کوقرضوں کے اجرا میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی،ای ڈی بینکنگ پالیسی اسٹیٹ بینک

منگل 13 مئی 2025 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ پالیسی اختر جاوید نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی اور پیداواری شعبہ جات سے وابستہ افراد کو قرضوں کے اجرا میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ، اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بلوچستان کے مختلف بنکوں کے ریجنل ہیڈز،ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران اور ایس ایم ای اینڈ ایگریکلچر پالیسی کے حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں زوم لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ و دیگر نے انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ بھی دی گئی اور وزیر اعظم پاکستان کے نوجوان روزگار اسکیم بارے آگاہی فراہم کی گئی ۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اختر جاوید کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی اور پیداواری شعبہ جات کو قرضوں کی اجرا میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایل سی اوپننگ میں درپیش مشکلات بارے ہمیں تحریری طور پر ارسال کرے،اس سلسلے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کمرشل بینکوں کو صنعتی ،زرعی اور کاروباری شعبوں کو فنانسنگ کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس سلسلے میں پیچیدہ پالیسی سے گریز کیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات