گیپکو کا سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری

بدھ 14 مئی 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو)نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او کنسٹرکشن سیالکوٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں 14اور 15مئی کو رنگپورہ ،پورہ ہیراں ،محلہ اسلام آباد ،اوورہ چوک اور مظفر پور میں صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :