غزہ ، ہسپتال کے نزدیک اسرائیلی بمباری سے 28 فلسطینی جاں بحق

بدھ 14 مئی 2025 12:44

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)غزہ میں کام کرنے والے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بمباری کرتے ہوئے 28 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بمباری کے لیے اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے میں یورپیئن ہسپتال سے متصل علاقے کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ممیڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کے بڑے واقعے کی وجہ اپنے معمول کے طور پر یہی بتائی ہے کہ فوج نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے کمانڈ سنٹر کو ہدف بنانے کے لیے کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے خان یونس کے علاقے میں ناصر ہسپتال کے اردگرد کو نشانہ بنایا ۔

متعلقہ عنوان :