فیصل آباد،تیز رفتار موٹرسائیکل سے گر کر سر میں شدید چوٹ لگنے سے 65 سالہ خاتون جاں بحق

بدھ 14 مئی 2025 15:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)فیصل آباد میں تیز رفتار موٹرسائیکل سے گر کر سر میں شدید چوٹ لگنے سے 65سالہ خاتون جاں بحق‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی بتایا جاتا ہے کہ بچیانہ کی رہائشی 65سالہ خاتون معراج بی بی اپنے عزیز احمد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہ جب وہ اڈا بچیانہ کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث چلتی موٹرسائیکل سے گر گئی سر میں شدید چوٹ آنے پر بری طرح زخمی ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوراج علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :